ممبرایڈمن سی ڈی اے عامرعلی احمدنے عہدے کاچارج چھوڑدیا

جمعرات 25 اگست 2016 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء) سی ڈی اے ایک پروفیشنل عہدیدارسے محروم ہوگیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ممبرایڈمن سی ڈی اے عامرعلی احمدنے جمعرات کے روز اپنے عہدے کاچارج چھوڑدیاہے اورجوائنٹ سیکرٹری کے طورپررپورٹ کردی ہے ۔

(جاری ہے)

عامرعلی احمدسی ڈی اے کے اندرایک داناآوازرکھتے تھے اوران کی خدمات کوہمیشہ سے نہ صرف ادارے کے اندربلکہ شہرکے دیگرحلقوں میں بھی سراہاجاتاتھاانہوں نے ادارے کی جب اورجہاں ضرورت پڑی ان کے کارناموں میں کشمیرہائی وے کی تکمیل شامل ہے جوچارسالوں سے تاخیرکاشکارتھا،اس کے علاوہ دیگرمنصوبوں میں اسلام آبادہائی وے آئی ایٹ انٹرچینج اورکرال انٹرچینج کے منصوبے شامل ہیں جوپایہ تکمیل کے قریب ہیں ۔

انہوں نے سی ڈی اے اورآئی ایم سی کے اندرجاری تنازعات سے خودکودوررکھتے ہوئے صرف پیشہ وارانہ کردارتک محدودرکھا،سی ڈی اے حکام کاعام خیال ہے کہ ان کے چارج چھوڑنے کے بعدپیداہونے والے خلاکوپرکرناآسان نہیں ہوگا

متعلقہ عنوان :