شہریو ں کو سکیورٹی فراہم اور جر ائم کی روک تھا م کیلئے تما م افسران اپنی کا رکر دگی بہتر بنائیں، قائمقام انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادمحمد خالد خان خٹک

جمعرات 25 اگست 2016 21:05

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء) قائم مقام انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادمحمد خالد خان خٹک نے پولیس کو ہدایت کی کہ شہر یو ں کو سکیورٹی فراہم کرنے اور جر ائم کی روک تھا م کیلئے تما م افسران اپنی کا رکر دگی بہتر بناتے ہوئے مثبت اقدمات کریں۔ میڈیا ہاؤسز، تعلیمی اداروں، بنکوں، اہم عمارات و تجارتی مراکز کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

ماتحت عملہ پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں اور دفاتر و تھانہ جات میں آنیوالے سائلین کے ساتھ بہتر رویہ اپنایا جائے۔ تفصیلا ت کے مطا بق سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں قائمقام انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی زیر صدارت سیکیورٹی اور لاء اینڈآرڈرمیٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ایس ایس پی سکیورٹی میر ویس نیاز،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد،ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کے علاوہ زونل ایس پیز ،ایس پی انوسٹی گیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قائمقام آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہر یو ں کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم کی روک تھا م کے لیے مثبت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ۔ تما م افسران تعلیمی اداروں ، میڈیا ہا وسز،بنکوں ،مارکیٹس،شاپنگ سنٹرز اور اہم تنصیبا ت کا خود جا ئز ہ لیں اور ان کی سیکو ر ٹی کو یقینی بنا ئیں اور ان پر تعینات گارڈز کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے متعلق بریف کریں۔

پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں اور شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید بہتر بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ زونل افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور ڈیوٹی پرمامور جوانوں کو بریف کرتے رہیں اور دوران ڈیوٹی ان کے ٹرن آؤٹ کو بہتر بنوائیں۔انہوں نے مزید ہدایات جاری کیں کہ تمام ونگز آپس میں مکمل کوارڈینیشن رکھیں اور آپس میں معلومات کا تبادلہ کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے تما م افسران شہر یو ں کے مسا ئل کے حل کو تر جیح دیں ، تھا نہ جا ت میں آنے والی شکا یا ت کو سُنیں ،انہیں حل کر یں اور ان کے ساتھ مثبت رویہ اپنائیں۔ انہو ں نے کہاکہ جر ائم کو کنٹرو ل کر نے کے لیے اہم اور مثبت اقداما ت کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :