پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبے پر دوسری بڑی 2 روزہ کانفرنس گلگت میں ہوگی

جمعرات 25 اگست 2016 20:58

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبے پر دوسری بڑی دو روزہ سی پیک کانفرنس 30اور31اگست کو گلگت میں ہوگی.

(جاری ہے)

جس میں ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت شرکت کرکے سی پیک کے منصوبے پر اپنی تجاویز پیش کرینگے ،اس حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر نے بتایا کہ30اور31 اگست کو گلگت میں منعقد ہونے والی سی پیک کانفرنس میں سینٹ کمیٹی برائے سی پیک ٗوفاقی وزرا ٗقومی اسمبلی کے ممبران ٗملک کی عسکری قیادت سمیت گلگت بلتستان کے سیاسی قیادت اور سینئر صحافی شرکت کر کے سی پیک سے متعلق اپنی تجاویز پیش کرینگے انہوں نے بتایا کہ سی پیک کانفرنس کے حوالے سے صوبائی حکومت نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :