Live Updates

عمران خان نے پرویز خٹک کے ہمراہ چکدرہ میں سوات موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعرات 25 اگست 2016 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر و سینیٹر سراج الحق ، صوبائی کابینہ کے دیگر ممبران اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ چکدرہ کے مقام پرتختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے سوات موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں تھانہ کے مقام پر قائم سپورٹس کمپلیکس میں سوات موٹر وے کے سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں منعقدہ عوامی جلسے سے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے علاوہ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر ، ایم این اے مراد سعید ، امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر صوبائی کابینہ کے ارکان محمد شکیل ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر امجد علی ، مظفر سید ، محب اﷲ خان ، محمود خان ، امتیاز شاہد قریشی اور ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :