راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 25 اگست 2016 20:27

راولپنڈی ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 04 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے کری روڈ پر بیٹھے ہوئے 04 ملزمان محمد ابرار ، ناصر ، واجد علی ، محمد ارشد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے04عدد پستول 30بور معہ15روندبرآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :