راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی‘05ملزمان گرفتار

جمعرات 25 اگست 2016 20:26

راولپنڈی ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے05ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے1860گرام چرس ، 01عدد پستول 30بور معہ 04رونداور 45لیٹر پٹرول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس نے عمران خان سے 510گرام چرس ، تھانہ صدر واہ پولیس نے فیصل رزاق سے 1350گرام چرس ، تھانہ کلرسیداں پولیس نے طاہر محمود سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شہزاد اور محمد بلال کو غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول فروخت کرتے ہوئے قابو کرکے ان کے قبضہ سے 45لیٹر پٹرول معہ پیمانے برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :