سوات موٹروے دیر، چترال، سوات اور دیگر ملحقہ علاقوں میں انقلابی ترقی کا پیش خیمہ ہو گا، میجر جنرل محمد افضل

جمعرات 25 اگست 2016 20:24

پشاور۔25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء) ڈائریکٹرجنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن میجرجنرل محمد افضل نے کہاہے کہ سوات موٹروے ملک میں کسی بھی صوبے کا اپنی نو عیت کاپہلا موٹروے ہوگاجس سے ترقی وخوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا اور یہ سوات ،دیر،چترال اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں انقلابی ترقی کاپیش خیمہ ثابت ہوگا۔ مذکورہ منصوبے اپنے مقرر ہ مدت سے پہلے پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا جس سے خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع میں سیاحت وتجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز کرنل شیر خان انٹرچینج صوابی میں سوات موٹروے کے نام سے صوبے کی سطح پر بننے والے پہلے موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈی جی ایف ڈبلیو او نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوات موٹروے پر روزانہ 15 سے 30 ہزار گاڑیاں گزریں گی جس پر6 انٹر چینجز بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ وادی سوات اوردیر کادورازہ ثابت ہوگا جوکہ صوبے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا جس طرح ہم سی پیک کو پاکستان کے لئے گیم چینجر تصور کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کام کا اعلیٰ معیار ہماری پہچان ہے اور یہ موٹروے بھی عالمی معیار کے مطابق ایک مثالی ومعیاری منصوبہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :