صحافیوں کے تلخ سوالات پر محبوبہ مفتی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں

جمعرات 25 اگست 2016 20:16

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی صحافیوں کے تلخ سوالات کا سامنا نہ کر سکیں۔ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں خون کیوں بہایا جا رہا ہے۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہیں۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی صحافیوں کے تلخ سوالات کا جواب نہ دے سکیں اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔ سری نگر میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے محبوبہ مفتی پر پے در پے سوالات کی پوچھاڑ کر دی۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور بھارتی وزیر کے پاس ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا۔ اس لیے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر وہاں سے کھسک گئے۔