ملتان ،کرپشن کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کا تکمیل پاکستان مارچ آج ملتان میں ہوگا،سراج الحق قیادت کریں گے،تیاریاں وانتظامات مکمل

حکمران ملک کومعاشی سیاسی انتخابی کرپشن دے رہے ہیں، تکمیل پاکستان مارچ کے ذریعے عوام کوبیدارکرنیکافیصلہ کیاہے،لیاقت بلوچ

جمعرات 25 اگست 2016 20:13

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) کرپشن کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کا تکمیل پاکستان مارچ آج 26اگست کو ہوگا۔ملتان میں منعقدہ مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق اور لیاقت بلوچ کریں گے۔تکمیل پاکستان مارچ سہ پہر 3بجے عام خاص باغ دولت گیٹ سے شروع ہو گا اور براستہ چوک حسین آگاہی ، گھنٹہ گھر سے کچہری چوک تک جائے گا۔

کچہری چوک پر قائدین مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی نے آج منعقدہ تکمیل پاکستان مارچ کی تیاریاں وانتظامات مکمل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

مارچ میں جنوبی پنجاب بھر سے جماعت اسلامی اور ذیلی تنظیموں سے وابستہ ہزاروں کارکنوں اور شہریوں کی آمد متوقع ہے۔ مارچ کے سلسلے میں مقررہ روٹ پر تکمیل پاکستان مارچ کے سلسلے میں استقبالی پینافلیکس ، بینرز بھی آوایزاں کر دیئے گئے ہیں ۔

دریں اثناء تکمیل پاکستان مارچ کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملتان کے عام خاص باغ میں پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ تکمیل پاکستان مارچ کے ذریعے عوام کوبیدارکرنیکافیصلہ کیاہے۔حکمران ملک کومعاشی سیاسی انتخابی کرپشن دے رہے ہیں۔احتساب نہ کر کے لوگوں کودھوکا دیاجارہاہے۔