ملتان میں جماعت اسلامی کاتکمیل پاکستان مارچ اورپاکستان عوامی تحریک کا دھرنا،سکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی

جمعرات 25 اگست 2016 20:09

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آج جماعت اسلامی کے تکمیل پاکستان مارچ اور کل عوامی تحریک کے زیراہتمام مارچ کے سلسلے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری دونوں بڑی جماعتوں کی جانب سے منعقدہ پروگرامز کے سلسلے میں اعلی پولیس افسران کے ہمراہ ڈیوٹیاں دیں گے اور مارچ کے دوران آمدورفت کے لئے عام ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا جا ئے گا جبکہ ٹریفک وارڈنز کو اس سلسلے میں خصوصی طور پر ہدایات کر دی گئی ہیں کہ وہ ٹریفک نظام کو بحال رکھنے کے لئے متبادل راستوں پرڈیوٹیاں دیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا نہ ہو اور ایمرجنسی کی صورت میں مریض اور ان کے لواحقین پریشان نہ ہو ں ۔