لاہور ‘سفاک باپ نے دوسری بیوی کی باتوں میں آکر 5 سالہ بیٹے کو نہر میں پھینک کر اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا

جمعرات 25 اگست 2016 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) لاہور میں سفاک باپ نے دوسری بیوی کی باتوں میں آکر اپنے 5 سالہ بیٹے کو نہر میں پھینک دیا اور اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقے میں 18 اگست کو 5 سالہ بچے محمد احمد کے اغوا کا مقدمہ احمد اسداﷲ نامی اس کے باپ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو دردناک انکشاف ہوا کہ نہر سے ملنے والی لاش محمد احمد کی ہے،قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اس کا حقیقی باپ تھاایس پی سول لائنز علی رضا کا کہنا تھا کہ قاتل نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور دوسری بیوی کے طعنوں کی وجہ سے اس نے اپنے سگے بیٹے کو نہر میں پھینک دیاملزم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچے کو سکول یونیفارم لے کر دینے کا کہہ کر گھر سے نکلا اور اسے نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احمد اسد اﷲ نے جب اغوا کا مقدمہ درج کروایا تو اس وقت وہ رو رہا تھا کہ اس کا بیٹا اس سے جداہوگیا لیکن حقیقت میں اس کے یہ آنسو مکاری کے نکلے ۔

متعلقہ عنوان :