اسلام آباد ،نالہ کورنگ میں 3لڑکیا ں ڈوب گئیں ،ایک لڑکی کو زندہ ‘2 کی نعشیں بر آمد

جمعرات 25 اگست 2016 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے بارہ کہو کے قریب کورنگ نالے میں 3لڑکیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں علاقہ مکینوں نے ایک لڑکی کو بچالیاگیا جبکہ 2لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات بارہ کہو کورنگ نالے میں 3لڑکیاں دوب گئیں جس کے نتیجے میں علاقہ مکینوں نے ایک لڑکی کو بچالیا جبکہ دو لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈوبنے والی تینوں لڑکیوں کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے،لاشو کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :