لاہور ‘بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق‘میاں بیوی شدید زخمی

جمعرات 25 اگست 2016 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) لاہور کے علاقہ مناواں کے علاقے میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کے باعث ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک بچی اور میاں بیوی شدید زخمی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح 11بجے کے قریب بارش کے باعث اسلم نامی شخص کے مکان کی چھت ایک زوردار دھماکہ کے ساتھ زمین بوس ہوگئی اور اسسلم اس کی بیوی اور2بچیاں ملبہ کے نیچے دب گئے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایمرجنسی سروسز کواطلاع کی گئی مگر 7منٹ رسپانٹ کی دعویدار ریسکیو سروس 30منٹ تاخیر سے پہنچی۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا مگر 2سالہ نور فاطمہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریسکیوز وقت پر آتے تو بچی کی جان بچائی جاسکتی تھی علاقے کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی سروسز1122کا معیار بھی گرتا جارہا ہے7منٹ رسپانس کے دعویدار اب30منٹ میں پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :