بھارتی وزیر اعظم مودی کے بلوچستان سے متعلق اشتعال انگیز بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

جمعرات 25 اگست 2016 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) لاہور میں بسنے والی مختلف اقلیتوں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے بلوچستان سے متعلق اشتعال انگیز بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بسنے والے ہندو، سکھ اور مسیحی برادری نے چیئرنگ کراس مال روڈ پر بھارتی وزیر اعظم کیخلاف احتجاج کیا۔

شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا کر مودی سرکار ہائے ہائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ہندو اور سکھ رہنما کہتے ہیں کہ پاکستان سب کا ہے اور یہاں بسنے والے تمام مذاہب کے پیروکار ایک قوم کی مانند ہیں مظاہرین نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی سطح پر مودی سرکار کیبیانات کا منہ توڑجواب دیں تاکہ مستقبل میں انہیں ایسی بیان بازی کی جرات نہ ہو۔