محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی سرکاری نوکری کے حصول کیلئے این ٹی ایس کا ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا

جمعرات 25 اگست 2016 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی سرکاری نوکری کے حصول کیلئے این ٹی ایس کا ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے اس حوالے سے ایک پالیسی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر میں سرکاری نوکری کے لئیایک ٹیسٹنگ سروس شروع کی جا رہی ہے تمام امیدواروں کو محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر میں سرکاری نوکری میں درخواست دینے سے قبل این ٹی ایس ٹسٹ پاس کرنا ضروری ہے سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور تمام اضلاع کے ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ کو اس حکومتی فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :