لاہور ائیرپورٹ ‘ پی آئی اے کا ملازم محمد وقاص اچانک بے ہوش

افسران نے چھٹی دینے کی بجائے مزید چار گھنٹے رکنے کی ہدایت کر دی

جمعرات 25 اگست 2016 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) لاہور ائیرپورٹ پر مسلسل ڈیوٹی کرنے والا پی آئی اے کا ملازم محمد وقاص اچانک بے ہوش‘ افسران نے چھٹی دینے کی بجائے مزید چار گھنٹے رکنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ملازم محمد وقاص کو بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے گھر جانے سے روک دیا انتظامیہ نے پی آئی اے پریمیئر سروس کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز کی روانگی تک ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت کر دی جس کے بعد وقاص کی طبعیت خراب ہوگئی۔

وقاص ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے بے ہوش ہوگیا ، وقاص کے ساتھی عملے نے ابتدائی طبی امداد کے لیے سول ایوی ایشن کے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر کو بلوایاڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی ہے تاحال وقاص کی طبعیت خراب ہے۔

متعلقہ عنوان :