وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر 3 روزہ دورہ پر ترکی روانہ

پاکستان اور ترکی میں تاریخی‘ تہذیبی‘ ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں‘ دونوں ملکوں کے عوام میں باہمی احترام‘ اخوت کو مضبوط بندھن ہے‘پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مضبوط معاشی تعاون میں بدل رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ترکی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت

جمعرات 25 اگست 2016 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر ترکی روانہ ہو گئے ۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان اوردیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کے دوران پنجاب حکومت اور ترکی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے - وزیراعلیٰ شہباز شریف استنبول میں یاویز سلطان سلیم پل کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ترکی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی میں تاریخی‘ تہذیبی‘ ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام میں باہمی احترام‘ اخوت کو مضبوط بندھن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مضبوط معاشی تعاون میں بدل رہے ہیں۔ پنجاب اور ترکی میں تعاون دونوں ملکوں کی دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔