مدارس کی رجسٹریشن ، قانون سازی سے پہلے اتحاد تنظیمات مدارس کو اعتماد میں لیا جائے‘ وفاق المدارس الشیعہ
جمعرات 25 اگست 2016 18:43
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء )وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کی قانون سازی سے پہلے اتحاد تنظیمات مدارس کو اعتماد میں لیا جائے۔جس میں پانچوں وفاق المدارس کی نمائندگی ہے۔ علما کے وفود سے گفتگو میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر مذہبی امور سردار یوسف ، وزیر تعلیم بلیغ الر حمان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اتحاد تنظیمات مدارس کے رہنماوں کی ملاقات میں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ مدارس سے متعلق کسی قسم کی قانون سازی سے پہلے انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پانچوں وفاق المدارس کو اعتماد میں لئے بغیر کی گئی کسی قسم کی قانون سازی غیر موثر ہوگی، اس حوالے سے سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور زبردستی کسی فیصلے کو ٹھونسنے کی جرات نہ کرے، اس سے حالات خراب ہوں گے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات نے نیشنل ایکشن پلان کو نہ صرف قبول کیا تھا بلکہ اس کی حمایت بھی کی تھی، مگر افسوسناک بات ہے کہ اسے دہشت گردوں کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے ، اسلامی مراکز مدارس،مساجد ،اور اما م بارگاہوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ مساجد میں لاوڈ سپیکر پر درووسلام پڑھنے، اورمجالس عزا کروانے پر ایف آئی آرز درج کی جاتی ہیں۔ جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.