گورنرخیبرپختونخوا نے پائن کاپودالگاکرفاٹامیں موسم برسات کی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

جمعرات 25 اگست 2016 18:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے گورنرہاؤس پشاور میں پائن کاپودالگاکرفاٹامیں موسم برسات کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فداوزیر، چیف کنزرویٹر فاٹا شیرنواز خان، ڈی ایف او فضل الہی اوردیگرمتعلقہ حکام موجود تھے۔ پودہ لگانے کے بعد ملک کی سلامتی ، ترقی وخوشحالی کیلئے دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :