پاکستان قائم ہے اور قائم رہنے کے لیے بناہے، پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی،چوہدری محمد برجیس طاہر
مودی کے بعد الطاف حسین کی ہرزہ سرائی انتشار پھیلانے ،سی پیک منصوبے کے راہ میں روڑے اٹکانے کی ناکام کوشش ہے،قوم کالی بھیڑوں اور میر جعفروں کو پہچان چکی ہے، وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان
جمعرات 25 اگست 2016 18:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں نے بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا اور پاکستان اﷲ کے کرم وفضل سے قائم و دائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دُشمنوں کی تقاریراور ہرزہ سرائی پاکستان کا بال بھی بیگانہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہاکہ اس سرزمین میں لاکھوں شہیدوں کا خون شامل ہے اور اُن کی روحیں آج ملک میں موجود کالی بھیڑوں اور میر جعفروں کی تقاریراور ہرزہ سرائی پر سخت تکلیف کا شکار ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کی داستانیں اور ہر سال دو سال کے بعد اس میں ایک نئی لہر اور شدت آتی ہے لیکن پرُامن تحریک آزادی کشمیر ہر گزرتے دن کے ساتھ اور زیادہ مضبوط ہو رہی ہیمودی اور الطاف حسین کی موجودہ ہرزہ سرائی اور اُن کے آزادکشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان سے متعلق بیانات اُن کی اُس ٖFrustration کا اظہار کر رہے ہیں جس کا سامنا اُن کو مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی پرامن تحریک آزادی اور پاکستان کے لیے دفاعی اور معاشی اعتبار سے انتہائی اہمیت کے منصوبے 'پاک چین اقتصادی راہداری ـ" کے منصبوے کی تکمیل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.