پنجاب بھر میں511ٹریفک حادثات،2ا فراد جاں بحق،598زخمی

جمعرات 25 اگست 2016 17:53

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء ) پنجاب بھر میں511ٹریفک حادثات میں2ا فراد جاں بحق جبکہ598زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ187افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران02افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 224 ڈرائیور15 کم عمرڈرائیور،307مسافراور67پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ90ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت83متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد62حادثات میں73متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان30 حادثات میں35متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل598متاثرین میں473مرد اور125خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں73افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور390افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 135 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں434موٹر سائیکلز،79آٹو رکشے،46 موٹر کاریں،30مسافربسیں،20ٹرک اور68دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :