طلبا و طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 25 اگست 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء ) لاہور لیڈز یونیورسٹی‘ کماہاں‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ایل ڈی اے ماڈل ہائی سکول‘ فاربوائز علامہ اقبال ٹاؤن‘لاہور‘ایل ڈی اے ماڈل گرلز ہائی سکول‘ علامہ اقبال ٹاؤن‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گنج مغلپورہ‘لاہور‘گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ آشیانہ سکیم‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ کماہاں‘لاہور کینٹ کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد333تھی ۔

متعلقہ عنوان :