خضدار میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو افراد جاں بحق ، پانچ افراد کی حالت غیر ،اسپتال منتقل کردیاگیا

جمعرات 25 اگست 2016 17:44

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء ) ضلع خضدار میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی،جنھیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تحصیل وڈھ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد نے رات کاکھانا کھایاتھا۔ تھوڑی دیر بعد تمام افراد کی حالت خراب ہوئی اور بعد میں دو افراد دم توڑ گئے۔دیگر افراد کو سول اسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ڈاکٹروں کو کہناہے کہ واقعہ مضر صحت کھانے کی وجہ سے پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :