کوئٹہ اسپتال میں کانگو وائرس کے مشتبہ مریضوں کو لائے جانے کا سلسلہ جاری ،مزید دو مریض آئسولیشن وارڈ منتقل

جمعرات 25 اگست 2016 17:43

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ اسپتال میں کانگو وائرس کے مشتبہ مریضوں کو لائے جانے کا سلسلہ جاری ہے،2 مزید مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

فاطمہ جناح جنرل اینڈ چسٹ اسپتال حکام کے مطابق اسپتال کی وبائی امراض وارڈ میں دو مزید مشتبہ مریضوں کو داخل کرایا گیا ہے، ایک کوئٹہ اور ایک لورالائی سے لایا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل اسپتال میں 4 مریض داخل تھے۔

گزشتہ روز کانگو وائرس میں مبتلا مریض سمیت دو مریضوں کو صحت یابی کے بعد فارغ کردیا گیاتھا۔اسپتال حکام کے مطابق اس وقت آئسولیشن وارڈ میں داخل چاروں مشتبہ مریضوں کی حالت بہتر ہے اور ان کے خون کے نمونے پی سی آر ٹیسٹ کے لئے کراچی بھجوائے جارہے ہیں۔تاہم اسپتال میں کانگو وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :