باب دوستی کھو لنے سے متعلق ڈیڈ لاک برقرار

پاک افغان سرحد پرباب دوستی ساتویں روزبروز بھی بند رہا

جمعرات 25 اگست 2016 17:43

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء ) باب دوستی کھو لنے سے متعلق ڈیڈ لاک برقرار ہے،پاک افغان سرحد پرباب دوستی ساتویں روزبروز جمعرات کو بھی بند رہا ۔ دوطرفہ تجارت ،نیٹو سپلائی ، ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔بھارت نواز بعض افغانیوں کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف چمن بارڈر پر باب دوستی کو بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر انجینئر دارو خان کہنا ہے کہ سرحد کھلنے سے متعلق فوری اقدمات کیے جائیں۔سرحد کی بندش سے پاک افغان تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جبکہ باب دوستی کھولنے سے متعلق تین بار پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد بے نتیجہ ثابت ہوا۔میٹنگز میں پاکستانی حکام نے باب دوستی کھولنے سے متعلق دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکام کو 18 اگست کے واقعے پر معذرت کرنا ہو گی۔