میو ہسپتال میں کانگو وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی‘ ترجمان محکمہ صحت

جمعرات 25 اگست 2016 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء )ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ میو ہسپتال میں کانگو وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ میوہسپتا ل میں جاں بحق ہونے والی لائبہ کے بلڈ سیمپل میں کانگو وائرس نہیں پایا گیا ۔

(جاری ہے)

کانگو وائرس کے شبہ میں زیر علاج ساجدہ کے خون کی رپورٹ میں بھی کانگو وائرس کی تصدیق نہیں ہو ئی اور مریضہ صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کو بھیجے گئے خون کے دونوں نمونے نیگٹیو آئے ہیں اور میو ہسپتال میں کانگو وائرس سے مریضہ کی ہلاکت کی خبریں حقائق کے منافی ہیں ۔