گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑاکی زیرصدارت گورنرہاؤس پشاورمیں اجلاس

وفاق اورصوبے کومل کربجلی کے بحران سمیت دیگرمسائل کے مربوط حل کیلئے کام کرناچاہئے ، گورنر اقبال ظفرجھگڑا

جمعرات 25 اگست 2016 17:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑاکی زیرصدارت گورنرہاؤس پشاوراجلاس منعقدہوا۔اس موقع پر وزیرمملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابدشیرعلی سمیت صنعتکار، تاجربرادری اورخیبرپختونخواچیمبرآف کامرس کے ممبران بھی موجودتھے۔اس موقع پروزیرمملکت کی موجودگی میں صنعتکاروں اورتاجربرادری نے بجلی کے حوالے سے کاروباری امورمیں حائل رکاؤٹو ں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ وفاق اورصوبے کومل کربجلی کے بحران سمیت دیگرمسائل کے مربوط حل کیلئے کام کرناچاہئے تاکہ عوام اورتاجربرادری کومختلف شعبہ ہائے زندگی میں مسائل کاسامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی مزیدپیداواراورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت نے کئی منصوبوں کااجراء کیاہے جنکی تکمیل سے صنعتکار اور تاجر برادری کے بجلی اورلوڈشیڈنگ مسائل کاحل یقینی ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ صنعتکاراورتاجربرادری ملکی معیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اورانکے مسائل کوترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :