Live Updates

(ن) لیگ کے پاس شفاف احتساب کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

تحر یک انصاف سڑکوں پرآچکی ہے اب تو حکومت کا چلنا ممکن نہیں رہیگا ‘ ایڈوائزر چیئرمین تحریک انصاف

جمعرات 25 اگست 2016 17:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) ایڈؤئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے پاس شفاف احتساب کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں ، تحر یک انصاف سڑکوں پرآچکی ہے اب تو حکومت کا چلنا ممکن نہیں رہیگا ،حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو احتساب سے خوفزدہ کیوں ہیں ؟ ،2سو ارب میٹرو پر خر چ کر نیوالے حکمرانوں کونظر نہیں آتاہسپتالوں میں مر یض سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے مر رہے ہیں ،تحر یک انصاف کے کار کنان پارٹی کا سر مایہ ہے انکو مزید مضبوط کیا جا ئیگا اور آنیوالا وقت کسی اور کا نہیں تحر یک انصاف کا ہوگا ۔

(جاری ہے)

کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس جس جوش اور جذبے والا کارکن موجود ہے یہ کسی اور جماعت کے پاس نہیں دھاندلی کے خلاف دھر نے سمیت ہر موقعہ پر تحریک انصاف کارکنان چٹان سے زیادہ مضبوط نظر آئے ہیں اور ہم تحر یک انصاف سے ایسے لیڈر دیں گے تو جو ملک میں آنیوالی نسلوں کے حقوق کی جنگ لڑ یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کر پشن کیخلاف متحد ہو چکی ہے اور (ن) لیگ بھی ٹی اور آز کے معاملے پر جتنی تاخیر کر یگی انکے لیے اتنا ہی مشکل ہوگا اور تحر یک انصاف سڑکوں عمران خان کی قیادت میں جنگ لڑ تی رہے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات