ٹڈپ اسکینڈل کیس،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

جمعرات 25 اگست 2016 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈپ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 29ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استشنیٰ کے لیے درخواست دی گئی جوعدالت نے منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ شریک ملزمان میں عبدالکریم داؤد پوتا اور یونس رضوانی طارق اقبال پوری سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے،جس کے بعد عدالت نے سماعت29 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔ واضح رہے کہ ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی طارق اقبال پوری، عبدلکریم داؤد پوتا سمیت دیگر ملزمان پر جعلی کمپنیاں بنا کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔ ٹڈاپ اسکینڈل کیس کے 26 مقدمات کا چالان پیش کیا جا چکا ہے۔ یوسف رضاگیلانی 21 مقدمات میں رہا ہیں جبکہ 5 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔