چیئرمین آزاد کشمیر پریس فاؤنڈیشن جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کے زیر صدارت ایکریڈیٹیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 25 اگست 2016 16:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کے زیر صدارت پریس فاؤنڈیشن کی ایکریڈیٹیشن کمیٹی کا اجلاس ۔ آزاد کشمیر بھر سے رکنیت کیلئے آنے والی 77درخواستوں کو یکسو کر دیا گیا ۔ 60 صحافیوں کو پریس فاؤنڈیشن کی رکنیت دے دی گئی جبکہ 17 درخواستوں کو اعتراضات کی وجہ سے زیر التواء رکھا گیا ہے ۔

اجلاس میں ممبران کمیٹی وائس چیئرمین محمد امجد چوہدری، سیکرٹری اطلاعات سید ظہور الحسن گیلانی ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون محترمہ پروین اختر اور معاون پریس فاؤنڈیشن ضیاء الرحمن نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران جن صحافیوں کے حق میں رکنیت کی منظوری ہوئی ان میں مظفرآباد سے افضال عالم ولد محمد عالم ، خالد محمود ولد عبدالخالق ، عذرا سالب دختر عبدالحفیظ سالب ، فائزہ گیلانی دختر سید مظفر حسین شاہ ، اورنگزیب ولد مرزا سیف اللہ، اکمل جاوید ولد راجہ جاوید اقبال ، ہٹیاں سے راشد حسین کاظمی ولد رحمت حسین کاظمی ، پونچھ سے طارق محمود منہاس ولد محمد اعظم ذوالفقار ، محمد منور خان ولد سردار محمد بشیر خان ، محمد خورشید بیگ ولد محمد اکرم خان ، محمد خورشید خان کیانی ولد محمد شفیع خان کیانی ، سید ساغر حسین شاہ ولد سید میر حسین شاہ ، محمد فاروق ولد سردار جلال خان ، عبدالحمید ولد چوہدری نور الدین ، محمد نعیم ولد عبدالہادی خان، شوکت حیات ولد علی اکبر خان، شاہ زیب حبیب ولد محمد حبیب خان، حویلی سے عابد بشیر چوہدری ولد محمد بشیر چوہدری ، پلندری سے عبدالرزاق خان ولد فقیر محمد خان ، امتیاز حسین ولد محمد رشید خان ، باغ سے محمد رزاق خان ولد مرزا خان ، زاہد حسین ولد گل حسین خان، محمد پرویز مغل ولد محمد عزیز خان، محمد ادریس منہاس ولد محمد خان منہاس ، کوٹلی سے راجہ نثار احمد خان ولد محمد اعظم خان ، ساجد علی ولد علی افسر، زاہد عباس ولد خادم حسین، راعی معصوم ولد مختار احمد، غلام احمد آزاد ولد سردار مغل حسین خان، یاسر حسین ولد محمد صدیق، ساجد اسماعیل صدیقی ولد محمد اسماعیل خان، رمیض اختر ولد محمد اختر ، حافظ محمد ساجد ولد محمد شریف، آصف حسین شاہ ولد وقار حسین شاہ ، محمد نصیر ولد محمد شکور ، خاور علی شوکت ولد شوکت علی ناز، محمد ساجد ولد عبدالعزیز، محمد جواد رفیق ولد محمد رفیق، آصف شبیر ولد شبیر حسین، بھمبر سے شیراز پرویز مشتاق ولد محمد مشتاق حسین ، ساجد حسین ولد منظور احمد، امجد عزیز ولد عبدالعزیز، عاطف اکرم ولد اکرم حسین، ندیم اختر ولد محمد اکرم، طارق محمود شاکر ولد حاجی محمد رمضان، جہانگیر احمد ولد محمد ہاشم، امجد علی ولد غزن حسین، محمد عرفان ولد محمد رزاق اور میرپور سے محمد اقبال خواجہ ولد محمد عالم، طارق عقیل ولد محبت علی، محمد خلیل ولد غلام حسین، عرفان شہزاد ولد راجہ سوار خان، محمد شکیل بیگ ولد محمد شریف بیگ، سید کونین عباس نقوی ولد معروف حسین شاہ، محمد ظہیر ولد محمد تاج، سکندر الرحمن راجہ ولد راجہ فضل الرحمن خان، عامر شہزاد چوہان ولد چوہدری راج محمد، شیخ محمد شہزاد اعظم ولد شیخ محمد یونس اعظم، خالد محمود مغل ولد کرامت حسین مغل ، اور انصر صدیق ولد ملک محمد صدیق شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

رکنیت حاصل کرنے والوں میں سے کسی کے خلاف بھی اگر کوئی اعتراض ہو تو وہ تحریری طور پر اندر 30 ایام (1ماہ) چیئرمین پریس فاؤنڈیشن کے نام ارسال کر سکتا ہے مقررہ مدت گزر جانے کے بعد رکنیت حاصل کرنے والے صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کر دیئے جائیں گے ۔جن صحافیوں کی درخواستیں زیر التواء رکھی گئی ہیں انہیں کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا اور اس کے بعد ان کی درخواستوں پر مزید کارروائی ہو گی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پریس فاؤنڈیشن نے کہا کہ پریس فاؤنڈیشن کی مزید ترقی و بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں جس پر وائس چیئرمین امجد چوہدری نے بورڈ کے اجلاس کے انعقاد ، فاؤنڈیشن ایکٹ و رولز میں ترمیم کیلئے کمیٹی کے قیام اور صحافیوں کی رکنیت کیلئے آمدہ درخواستوں کو یکسو کرنے پر چیئرمین پریس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر سختی سے زور دیا کہ ممبران پریس فاؤنڈیشن اپنی سالانہ فیس کی بروقت اور باقاعدگی سے ادائیگی کو یقینی بنائیں اور فاؤنڈیشن کی ترقی کیلئے فاؤنڈیشن انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :