ملیر میں انسدادپولیو مہم بے خوف و خطر منعقد کی جائے گی،ڈی سی ملیر

جمعرات 25 اگست 2016 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر ملیر سید محمد علی شاہ نے ضلع ملیر میں ہونے والی آئندہ انسداد پولیو مہم کے اقدامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ انتیس اگست سے ضلع ملیر میں انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے،جس کے تحت ضلع بھر کے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ملیر کے مطابق پولیو ورکرز کی سیکورٹی اور تحفظ کو اولین ترجیع دی جارہی ہے،تاکہ انسداد پولیو مہم بلا خوف و خطر کامیابی کے ساتھ انجام کو پہنچے۔ ڈی سی ملیر کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کا ناسور معاشرے سے ختم کرنے کے لئے عوام اور حکومت کی باہمی کاوشیں حوصلہ افزا نتائج کا باعث بن رہی ہیں،اورعنقریب اس مہلک بیماری سے چھٹکارا پالیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :