قائد متحدہ نے امریکا، بھارت اور اسرائیل سے مدد طلب کی، پاکستان بننے پر ہندوؤں سے معافی مانگی،مصطفی کمال
جمعرات 25 اگست 2016 16:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ معافی نامہ آجائے گا، اس معافی نامے کے بعد امریکا میں تقریر ہوئی جس میں دوبارہ ہرزہ سرائی کی گئی، امریکا، اسرائیل، افغانستان اور بھارت سے مدد طلب کی گئی، قائد متحدہ نے اپنی تقریر میں بھارتی کے ہندوؤں سے معافی مانگی اور کہا کہ پاکستان بنانے کی غلطی ہوگئی ہم برطانیہ کے بہکاوے میں آگئے، ہمیں معاف کردو۔
ایک خصوصی انٹرویومیں سید مصطفی کمال نے کہاکہ اگر اسی طرح ملک کو چلانا ہے تو ملک مخالف تقریر کرنے والے مزید لوگ پیدا ہوجائیں گے، قائد تحریک کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا اور یہ لوگ قائد کو پارٹی سے الگ کریں گے؟؟؟ ایک بھی مہاجر ان کی پالیسی سے اتفاق نہیں کرتا، یہ لوگ مہاجروں کو بھیڑ بکری سمجھتے ہیں کہ جہاں چاہیں گے لے جائیں گے۔(جاری ہے)
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے ایم کیو ایم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک تھالی کے چٹے بٹے ہیں اور آپس میں ملے ہوئے ہیں یہ سب لوگ قوم سے کھیل رہے ہیں، ہماری قائد تحریک سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، ایم کیو ایم نے مہاجروں کو زر خرید غلام سمجھ رکھا ہے، یہ لوگ مہاجروں کے کبھی رکھوالے ہوں گے اب نہیں، اب ہم ہیں مہاجروں کی آواز، ہم اس قوم کو گڑھے سے نکالنے کے لیے آئے ہیں اور پاکستان کو جوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فاروق ستار عظیم احمد طارق سے بڑے لیڈر نہیں ہیں، فاروق ستار کو اپنی زندگی کی فکر کرنی چاہیے، جس دن فاروق ستار نے پارٹی درست طریقے سے چلانا شروع کردی تو ان کی زندگی کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما پارٹی اور قائد سے مخلص نہیں، یہ لوگ انتظار میں ہیں کہ الطاف حسین انتقال کرجائیں اور پارٹی ان کے ہاتھ میں آجائے۔انہوں نے نکتہ اٹھایا کہ اگر قائد تحریک کی پارٹی کی علیحدگی کی بات درست مان لی جائے تو انہوں نے امریکا میں خطاب کیسے کرلیا؟؟ وہاں کے ورکرز نے انہیں کیوں نہیں کہا کہ آپ پارٹی قائد نہیں رہے؟ اس لیے وقت ضائع نہ کیا جائے فراڈ ہورہا ہے، یہ سب ملے ہوئے ہیں، الطاف حسین آج بھی پارٹی کے قائد ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہونے والا۔مصطفی کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے ہمیں فون کرکے کہا کہ ایک سال رہ گیا ہے ہمیں مراعات انجوائے کرنے دو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.