اوکاڑہ اور اس کے گرد و نواح میں بارش نے تمام کاروبار زندگی کو مفلوج کر دیا

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 16:27

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء) اوکاڑہ اور اس کے گرد و نواح میں بارش نے تمام کاروبار زندگی کو مفلوج کر دیا سبزی منڈی اور غلہ منڈی سمیت عام بازاروں میں بھی دکاندار اپنا کام ٹھپ کرنے پر مجبور ہوگئے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا شہر کے 50فی صد سے زیادہ گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا جب کہ انڈر پاس پانی سے بھر جانے کی وجہ سے ٹریفک بھی متاثر ہوئی ٹی ایم اے پانی کے نکاس میں کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود کامیاب نہ ہو سکی

متعلقہ عنوان :