Live Updates

تحریک انصاف کے راہنما چودھری عبدالستار واہلہ نے کہاہے کہ حکمران پانامہ لیکس سے جان چھڑانے کے لئے پر تول رہے ہیں

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 16:27

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء) تحریک انصاف کے راہنما چودھری عبدالستار واہلہ نے کہاہے کہ حکمران پانامہ لیکس سے جان چھڑانے کے لئے پر تول رہے ہیں جس میں انہیں ناکامی ہوگی کرپشن کے خاتمہ کے بغیر تما م ترقی بے معنی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا چودھری عبدالستار واہلہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی اور مرکزی حکومت حیلے بہانوں سے پانامہ لیکس سے جان چھڑانا چاہتے ہے اس کے لئے عوام کو دھوکہ دینے کے لئے ترقی کا بھی نعرہ لگایا جاتا ہے جب کہ حکمرانوں کی ہر ترقی میں اپنا مال پانی ہے جس سے وہ خود کو جدا نہیں کرسکتے اور ایسا نظام متعارف نہیں کرواسکتے جو کرپشن کے تمام دروازے بند کر دے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات