صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اور مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد منیر نے کہاہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات نے اپوزیشن کے لیڈر کی اصول پسندی کی ہیڈیا کو بیچ چوراہے میں پھوڑ دیا ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 16:26

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اور مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد منیر نے کہاہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات نے اپوزیشن کے لیڈر کی اصول پسندی کی ہیڈیا کو بیچ چوراہے میں پھوڑ دیا ہے اپنے الفاظ کا24گھنٹے بھی پاس نہ کرنے والے اس ملک کے کس طرح خیر خواہ ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میاں محمد منیر نے کہاہے کہ اپوزیشن کے لیڈر عمران خان اور ان کی پارٹی کے ایک معمولی سے معمولی کارکن اور بڑے سے بڑے لیڈ ر کادعویٰ رہتا ہے کہ ہم اصولوں کی سیاست کرتے ہیں جس کے لئے ہمیں سیاسی نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے لیکن کراچی کے ضلع غربی کی وائس چیئر مین شپ کے حصول کے لئے جس طرح تما م اصولوں کو روندڈالا یہ پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہوسکتا ہے کل عمران خان کہ رہے تھے کہ الطاف جیسی زبان مودی بھی نہیں بول سکتا اور وہ اردوبولنے والوں کو متحدہ سے علیحدگی کادرس دے رہے تھے لیکن بلدیہ کے ایک معمولی سے عہدہ کے لئے متحدہ کے ہی چرنوں میں بیٹھ گئے