حجرہ شاہ مقیم :حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدار الحاج غوری ایوب علی فریدی چیئر مین منعقد ہوا

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 16:26

حجرہ شاہ مقیم ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء)حجرہ شاہ مقیم :حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدار الحاج غوری ایوب علی فریدی چیئر مین منعقد ہوا جس میں حجرہ شاہ مقیم کی معروف علمی شخصیت حاجی جان محمد قادری سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول حجرہ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی روح کو ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ،انکے درجات میں بلندی کیلئے دعاکی گئی،اس موقع پر مرحوم کی نصف صدی سے زائد عرصہ پر محیط تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا ،اجلاس میں صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔