قومی ا یکشن پلان پر سو فیصد عمل کیا جائیگا،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے، پرویز ملک

جمعرات 25 اگست 2016 16:14

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہماری حکومت پاکستان کے وقار اور سلامتی کا تحفظ ہر قیمت پر کرے گی، قومی ا یکشن پلان پر سو فیصد عمل کیا جائے گا، کو ئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ قوم کو دھوکہ دے کر کوئی گروہ اپنی دہشتگردانہ کارروائیاں کرکے ملک کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا ،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، غیروں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ان کے ایجنٹوں کو اب پاکستان سے نکل کر کہیں اور جا کر بسیرا کرنا ہوگا،گذشتہ روز یہاں اپنے دفتر میں پارٹی رہنماوٴں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر صورت مدد اور حمایت کرتا رہے گااور ان کی آزادی کی تحریک کو ہر فورم پر اٹھائے گا،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کیخلاف عالمی فورم اور سفارتی سطح پرآواز اٹھائے گااور وفود کو دنیا بھرمیں بھیج کر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :