سانگھڑپیپلز پا رٹی نے ضلعی چیئر مین کامیدان ما رلیافنکشنل لیگ چت

109ووٹوں میں سے 56ووٹ پی پی اور 38ووٹ فنکشنل کو ملے 14کینسل ہو ئے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 14:59

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء)سانگھڑ ضلعی چیئر مین اور وائس چیئر مین کا الیکشن منعقد ہو ئے کل 109ووٹ تھے جن میں پیپلز پار ٹی کے 71ممبران اور فنکشنل لیگ کے38ممبران شامل تھے غیر حتمی اور غیر سرکا ری نتا ئج کے مطا بق پیپلز پا ٹی کے چیئر مین خا دم حسین رند اور وائس چیئر مین جما ل الدین آرا ئیں کو 56 ووٹ لے کر کا میا بی حا صل کی جب کے ان کی حریف جما عت مسلم لیگ فنکشنل کے چیئر مین حا جی خدا بخش درس اور وائس چیر مین وقار احمد جٹ نے 38ووٹ حا صل کر کے دوسرے نمبر پر رہے 14ووٹ مسترد ہو ئے جب کہ پیپلز پا رٹی کا ایک ممبر رجب علی حج پے جا نے کے لئے غیر حا ضر تھے اس طرح پچا س کے بعد پیپلز پا رٹی نے ضلع کے اس اہم عہدے کے لئے ہمیشہ اقتدار میں رہنے والی پا رٹی مسلم لیگ فنکشنل کو چت کر کے کا میا بی حاصل کی اس مو قع پر کا میا ب ہو نے والے چیئر مین خادم رند اور جما ل الدین آرائیں کو جیا لو ں نے پھو لو ں کے ہا ر پہنا تے ہو ئے اس مو قع پر جیالوں نے خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے مٹھا ئیا ں تقسیم کیں اور جیم خا نہ کے پنڈال میں جیئے بھٹو کے فلگ شگاف نعرے لگا ئے۔