سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ کراچی کے اندر منافقت ملک دشمنی اور وطن سے غداری بے نقاب ہوگئی ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 14:58

اٹک ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء ) سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ کراچی کے اندر منافقت ملک دشمنی اور وطن سے غداری بے نقاب ہوگئی ہے ،کراچی کے عوام اسلام اور پاکستان سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں ،کراچی کے عوام نے بڑی قربانیاں دیں،کراچی کے عوام اپنی حب الوطنی کی طاقت سے پاکستان مردہ باد کہنے والوں کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے پاکستان مردہ باد کہنے والے مٹ جائیں گے اور یہ ملک قیامت تک سلامت رہے گا، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے الطاف حسین کی پاکستان کے بارے میں شدید ہرزہ سرائی کے خلاف اور پاکستان سے محبت کے اظہا رکے لیے تحریک پاکستان کے کارکنان کے ایک وفد سے جو ان سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پرآیا تھا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،وفد کے اراکین پاکستان کے قومی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں انتہائی افسوس ناک مناظر دیکھنے میں آئے جب ملک کے وجود کو ایک ناسور قرار دیا گیا اور میڈیا ہاوٴسسز پر حملے کیے گئے اور تھوڑ پھوڑ کی گئی جس سے پورے ملک کے اندر غم وغصے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ، کراچی کے عوام اپنی حب الوطنی سے ”را“ کے ایجنٹوں اور ملک دشمن عناصر سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند ہوتا رہے گا جو قوتیں اور طاقتیں ملک کی سلامتی پر حملہ آور ہورہی ہیں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی،انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ایک وقت میں اپنا اعتماد الطاف حسین کو دیا لیکن وہ لندن چلے گئے اور پاکستان کے دشمن بن گئے اور بھارت کے اندر جاکر انہوں نے پاکستان کے قیام کو سفا ک غلطی قرار دیا الطاف حسین کی شکل میں کراچی کے عوام کے ساتھ ایک دھوکہ ہو،کراچی کے عوام کو تباہ و برباد کردیا گیا ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ”را “کے ایجنٹوں کو مکمل بے نقاب کیا جائے اور پاکستان کے خلاف کام کرنے والی قوتوں کی جڑ کٹنی چاہیئے اور اس میں شریک سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،ہم افواج پاکستان اور رینجرز کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ کراچی میں مستقل امن ہونا چاہیئے اور یہاں پسند و ناپسند کی حکمت عملی ختم ہونی چاہیئے، قانون کی بالا دستی ہونا چاہیئے قانونی طور پر جو مجرم خطا کار اور دہشت گرد ہے اور دشمن کا آلہ کار ہے اس کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچنا چاہیئے کراچی میں قیام امن کے لیے جو قربانیاں دیں گئیں ہیں ان کو رائیگاں نہیں ہونا چاہیئے، قیام امن کی کوششو ں کو منطقی نجام تک پہنچایا جائے ، کراچی کے حالات جو ساری دنیا کے سامنے آئے وہ ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ملک کے باہر ایک شخص پاکستان کے خلاف باتیں کررہا تھا اور ملک کو دہشت گردی اور برائیوں کی جڑ قرار دے رہا تھا اس شخص نے اس سے قبل بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے اور بھارت کے اندر جاکر کہا کہ برصغیر کی تقسیم اور قیام پاکستان بہت بڑی غلطی تھی، برصغیر کے مسلمانوں نے ایک اسلامی پاکستان کے لیے جدوجہد کی تھی اور قربانیاں دیں تھیں یہ ملک اس لیے نہیں بنایا گیا تھا کہ کوئی شخص یہاں اس کے قیام کو غلط قرار دے ، بانیان پاکستان نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ان کی اولادوں میں سے کوئی کھڑا ہوکر یہ کہے گا پاکستان ایک ناسور ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ ملک کسی جغرافیے کی بنیاد پر نہیں بلکہ نظریے اور عقیدے کے لیے بنایاگیا تھا لیکن ملک پر مسلط حکمران ٹولے نے عوام کو محرومیاں دیں اور ملک کو اس کے مقصدِ وجود سے دور کردیا، مزار قائد کے سائے تلے پاکستان کا پرچم الطاف حسین نے نذر آتش کیا تھا،الطاف حسین کی ملک دشمنی کوئی نئی بات نہیں ہے کراچی کے حالات کی خرابی کی ذمہ دار اگر ایم کیو ایم ہے تو وہ قوتیں بھی اس جرم میں شریک ہیں جو اس کی پشت پناہی کررہی ہیں اور اسے تحفظ فراہم کررہی ہیں کراچی کے عوام سے ان کا حقیقی مینڈیٹ چھینا گیا ہے ہم مائنس ون یا کسی اور فارمولے کے بجائے یہ کہتے ہیں کہ اس شہر کو دہشت گردی سے نجات دلوائی جائے اور دہشت گرد خواہ کسی بھی جماعت میں ہو وہ دہشت گرد ہے ہم اس شہر میں حقیقی معنوں میں امن چاہتے ہیں اور کراچی کے عوام کو ان کا حق دلوانا چاہتے ہیں ، ہم انتخابی نظام کی اصلاح چاہتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے جعلی ووٹر لسٹوں کے بجائے درست ووٹر لسٹیں بنائی جائیں، جعلی ووٹر لسٹوں کی بنیاد پر ہی اس شہر کے عوام سے ان کا حقیقی مینڈیٹ چھینا گیا ہے، کراچی جس صورتحال سے دوچار ہے اسے رہنمائی اور قیادت کی ضروت ہے ،اس شہر کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے پوری دنیا میں دہشت گردی کا مر کز و محور امریکہ ہے اور کراچی میں دہشت گردی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے ،کراچی کے عوام محب وطن ہیں اور پاکستان کے خلاف کسی کی ہرزہ سرائی اور بدزبانی برداشت نہیں کریں گے ،کراچی کے عوام ایسے لیڈروں سے برات کا اعلا ن کرتے ہیں اور مسترد کرتے ہیں جو ملک کی سلامتی اور بنیاد کے خلاف رویہ اور طرز عمل رکھے۔

متعلقہ عنوان :