ڈینگی کے حوالے سے ایک اہم اجلا س اے ڈی سی اٹک اکرام الحق کی صدارت میں ڈی سی او اٹک کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 14:55

اٹک ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء ) ڈینگی کے حوالے سے ایک اہم اجلا س اے ڈی سی اٹک اکرام الحق کی صدارت میں ڈی سی او اٹک کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ،اجلاس میں ای ڈی اوز، ٹی ایم ایزاور متعلقہ افسران نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی اکرام الحق نے تمام ای ڈی اوز کو ویب سائیٹ پر شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے دن ویب سائیٹ پر موجود شکایات دیکھی اور سنیں جائیں اور ہفتہ کے دن اینٹی ڈینگی اجلاس میں اس کے متعلقہ رپورٹ پیش کی جائے ،تمام متعلقہ حکام اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے سے زیادہ مانیٹرنگ کی ضرورت ہے اور متعلقہ حکام مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بنائیں اور کام میں تیزی لائی جائے ،اس سلسلے میں تمام سرکاری دفاتر کے دورے کئے جائیں اور ضلع کی تمام تحصیلوں میں موثر مانیٹرنگ کا عمل شروع کیا جائے ،تمام تحصیلوں کی انتظامیہ کو اس سلسلے میں مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے،اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ جنڈ تحصیل کی یونین کونسل جابہ میں لوگوں نے پانی کی ٹینکیاں بغیر کور کے بنا رکھی جس کا فوری نوٹس لے کر ٹی ایم جنڈ کو فوری دورہ کر کے ایک دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیااور اس بارے میں فور ی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی گئیں اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے انٹامالوجسٹ ثاقب حفیظ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی کا اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے اور اس حوالے سے کئے جانے والے مزید اقدامات کے متعلق بریف کیا ،اجلاس میں اسکے علاوہ دیگر محکموں نے بھی ڈینگی کے حوالے سے اپنی کارکردی پیش کی،اے ڈ ی سی اکرام الحق نے تمام محکموں کو اپنی اپنی کارکردی مزید بہتر بنانے کا کہا اور کہاکہ اس حساس سیزن میں زیادہ الرٹ اور چوکس رہنے کی ضرورت ہے تاکہ اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کامیاب ہو سکیں

متعلقہ عنوان :