وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تعلیمی شعبے میں نمایاں تبدیلی لانے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کا عزم کیا ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 25 اگست 2016 14:54

اٹک ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست - 2016ء ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تعلیمی شعبے میں نمایاں تبدیلی لانے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کا عزم کیا ہے اور ان کاوشوں سے ملک میں تعلیمی انقلاب لانے کی کوشش کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ان کاوشوں کی بنا پر پاکستان بہت جلد ہر لحاظ بالخصوص تعلیمی لحاظ سے 2018ء تک ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو گا،انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی ہی واحد راستہ ہے،جو قوموں کو منزل کے قریب لانے میں معاون ثابت ہوا ہے اور ہو گا، تعلیمی ترقی کے بغیر کسی شعبے میں بھی ترقی کے متعلق سوچنا بے سود ہے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی اٹک کیمپس کے دورہ کے موقع پر کیا، اس موقع پر ڈی سی او رانا اکبر حیات،ڈائریکٹر زرعی یونیورسٹی اٹک کیمپس ڈاکٹر زوہیر حسنین ،ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن )محمدسلیم شہزادکونسلرز اساتذہ اور دیگر متعلقہ افسران تھے، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے نئے تعمیر ہونے والے بلاک کا افتتاح کیا اور اساتذہ اور طالبعلوں سے ملاقات کی اور ملاقات میں ان کے مسائل پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یقینی دہانی کروائی کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا ،انہوں نے بتایا کہ بہت یہاں نئی کلاسز کا اجراء کیا جارہا ہے،اس موقع پر یونیورسٹی کے احاطے میں ایروکیریا کا پودا لگا کر یہاں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ،وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ایشیا ٹائیگر بنانے اور ترقی یافتہ ممالک کی ایک اعلی مقام دلانے کے لئے جو کوششیں کررہی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،مگر بعض شر پسند اور ملک دشمن عناصر جو عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں ان کے متعلق وزیر اعظم نے اپنے جس عز م کا اعادہ کیا ہے اس سے قوم میں زیادہ اعتماد پیدا ہوا ہے اور قیادت پر بھروسے کا اظہار کیا ہے، یہ ساری سازشیں جو سر اٹھا رہی ہیں ان کے پیچھے کارفرما مقصد سے ہر باشعور پاکستانی کو آگاہ ہونا ضروری ہے اور ان سازشوں کو کچلنے کے لئے بھرپور طارقت کا مظاہرہ کرنے کا وقت آ گیا ہے ملک میں معاشی اور معاشی استحکام کے لئے ان عناصر کا سر کچلنا وقت کا تقاضا ہے،اس موقع پر طلباء و طالبات کی طر ف سے اٹھائے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے جس سے طلباء بہت مطمئن ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :