پولیس چوکی سرساوہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار

جمعرات 25 اگست 2016 14:36

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) پولیس چوکی سرساوہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار تفصیلات کے مطا بق چوکی افسر سرساوہ ایاز ممتاز نے ہمراہ تفتیشی افسران ثاقب بشیر،شاہنواز،معہ نفری دوران گشت مشکوک کیری ڈبہ کو روک کر تلاشی لی تو ملزم ظہور شاہ ولد معروف شاہ ساکن ملکاں نہ چھتر کے قبضہ سے پانچ سو گرام چرس اور بیس گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقد مہ درج کر کے حوالات بند کر دیا جبکہ ایک اور کارو ائی کے دوران محمود ولدصدیق ساکن ڈڈیال کو کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو ملزم کے قبضہ سے سو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے حولات بند کر کے تفتیش شروع کر دی-

متعلقہ عنوان :