دوروز قبل گرفتار ہونے والے دہشت گرد کو میر پور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیاگیا

پولیس نے جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کردی

جمعرات 25 اگست 2016 14:35

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) دوروز قبل گرفتار ہونے والے دہشت گرد کو میر پور انسداد دہشت گردی میں پیش‘ پولیس نے جسمانی ریمانڈ لے لیا- تفصیلات کے مطا بق ڈی ایس پی ہیڈ کو ارٹر ریاض مغل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پولیس کو ٹلی چوہدری شہزاد ہمراہ اے ایس آئی مہتاب اسلم ،تفتیشی آفیسران چوہدری جمیل،ڈی ایف سی ابرار داری معہ نفری نے معتبر زرائع کی اطلاع پر بڑالی کے مقام پر ناکہ لگا کر مشکوک سیلون کار میں سوار عدیل ولدراجہ شاہ کمال ساکن سہنسہ کٹھار کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے بیگ سے گیارہ کلو وزنی بم سمیت ریمورٹ برآمد کر کے مذکورہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو اس نے پولیس کو بتایا کے یہ بم اس نے مٹھی دھڑہ کھوئی رٹہ کے رہائشی اکرم سے لیا تھا اور اس کے ساتھ اس بم کو کسی پر ہجوم جگہ یا پر بلاسٹ کرنے کے بدلے پچیس لاکھ روپے میں سودا طے ہوا تھا جس پر پولیس نے قانون نافذ کر نے والے اداروں اور ایس ایچ او کھوئی رٹہ سردار سہیل یوسف کے ہمراہ بارڈر ایریا میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دوسرے دہشت گرد اکرم ولد عبداللہ جو کے انڈین ’را‘ایجنسی کے لیے کام کرتا تھا کو گرفتار کر کے دہشت گرد کے قبضہ سے ایک مشین گن ،ایک سو پچاس روند ،تین گرنیڈ،تین میگزین ،دو کٹر،تین وردیاں،برآمد کر کے کو ٹلی کو تباہی سے بچا لیاپولیس نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف اینٹی ٹیرازم ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے میرپور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے تحت ضابطہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی عوامی حلقوں نے وز یراعظم آزاد کشمیر اور آئی جی پولیس سے مطا لبہ کیا ہے کے کوٹلی شہر کو تباہی سے بچانے والے پولیس افیسران اور اہلکاروں کو پرموشن دی جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے -

متعلقہ عنوان :