فوجی کاروائی مسئلے کا حل نہیں ‘ افغان حکومت کو بتادیا ہے ‘ پاکستان

جمعرات 25 اگست 2016 13:52

فوجی کاروائی مسئلے کا حل نہیں ‘ افغان حکومت کو بتادیا ہے ‘ پاکستان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغان حکومت کو بتادیا ہے کہ فوجی کارروائی مسئلے کا حل نہیں ہے افغان حکومت طالبان کو سنجیدگی سے امن کا پیغام دے ‘ قیام امن کا واحد راستہ بات چیت ہے اس حوالے سے امریکہ اور چین انٹرا افغانستان مذاکرات کا اہتمام کریں۔

(جاری ہے)

سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کمزوری نہیں بلکہ طاقت سے دنیا کا سامنا کرنا ہوگا افغانستان کے ساتھ مفاہمتی عمل جاری ہے۔ بارڈر مینجمنٹ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور افغانستان کے ساتھ پورے بارڈر کو محفوظ بنایا جائے گا جس کا فائدہ افغانستان کو بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :