خضدار میں مضر صحت کھا نا کھا نے سے 2 افراد جاں بحق، 5کی حالت غیر

ایک ہی خاندان کے سات افراد نے رات کاکھانا کھایاتھا،پولیس

جمعرات 25 اگست 2016 12:18

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست۔2016ء) خضدار میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی،جنھیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کیمطابق تحصیل وڈھ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد نے رات کاکھانا کھایاتھا۔ تھوڑی دیر بعد تمام افراد کی حالت خراب ہوئی اور بعد میں دو افراد دم توڑ گئے۔دیگر افراد کو سول اسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ڈاکٹروں کو کہناہے کہ واقعہ مضر صحت کھانے کی وجہ سے پیش آیا

متعلقہ عنوان :