واپڈا ہسپتال کینٹین مالکان کی ہٹ دھرمی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیل کردہ کنٹین دوبارہ کھول لی

بدھ 24 اگست 2016 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) واپڈا ہسپتال کینٹین مالکان کی ہٹ دھرمی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیل کردہ کنٹین دوبارہ کھول لی‘اشیا کا معیار اور صفائی کے انتظامات جوں کے توں، فوڈ سیفٹی آفیسر نے کنٹین دوبارہ سیل کر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔فیروز پور اچھرہ میں واقع واپڈا ہسپتال کی کنٹین میں گلے سڑے پھل، پھپھوندی لگی ڈبل روٹی، کھانوں میں کیمیکل رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

جسے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جمعہ کے روز گندگی پر سیل کیا تھا لیکن مالک محمد فیاض نے اگلے روز خود ہی کنٹین کھول لی جس پر فوڈ سیفٹی آفیسر طاہرہ کلثوم نے دوبارہ کاروائی کرتے ہوئے کنٹین کو سیل کردیا۔کنٹین مالک محمد فیاض کا کہنا تھاکہ کنٹین پر غیر معیاری اشیا فروخت نہیں کی جارہی تھیں، اشیا کی تیاری سے مکمل مطمئن ہیں، کنٹین کو عدالت سے سٹے آڈر لیکر کھولا تھافوڈ سیفٹی آفیسر طاہرہ کلثوم نے کنٹین ڈی سیل ہوئے بغیر کھولنے اور اشیا کے معیار کو بہتر نہ بنانے پر کنٹین مالک محمد فیاض کے خلاف تھانہ وحدت کالونی میں ایف آئی آر درج کرادی۔

متعلقہ عنوان :