جیکب آباد‘ سیاہ کاری کے الزام میں بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش بنا غسل کے دفنادی

اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش نکا ل کر پوسٹ مارٹم کرایا ‘مقدمہ درج

بدھ 24 اگست 2016 22:57

جیکب آباد‘ سیاہ کاری کے الزام میں بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش بنا ..

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء ) سیاہ کاری کے الزام میں بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش بنا غسل کے دفنادی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش نکا ل کر پوسٹ مارٹم کرایا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل ٹھل کے تھانہ دلمراد کی حدودمیں نورواہ کے قریب سیاہ کاری کے الزام میں بے رحم بھائیوں اسحاق اورجاوید گورشانی نے اپنی 30سالہ بہن نظیراں ولد عبدالفتاح لاشاری کوقتل کرکے بغیر غسل کے دفنادیا اطلاع پر حدودکی پولیس نے کاروائی کرکے دفنائی گئی لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچایا رابطہ پر تھانے کے ہیڈ محرر خان محمد نے بتایاکہ بھائیوں نے بہن کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کیاہے پوسٹ مارٹم کیا جارہاہے جس کے بعد کیس داخل کیاجائے گا تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :