لاہور میں دو بھائیوں نے پاکستان کے قومی ترانے کو انگلش میں پیش کر کے سوشل میڈیا پرمقبولیت کا ریکارڈ قائم کرد یا

بدھ 24 اگست 2016 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) لاہور میں دو بھائیوں نے پاکستان کے قومی ترانے کو انگلش میں پیش کر کے سوشل میڈیا پرمقبولیت کا ریکارڈ قائم کرد یا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں حمزہ اور محسن نامی دو بھائیوں نے پاکستان کے قومی ترانے کو انگریزی زبان میں پیش کر کے سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل کی ہے ، دونوں نے گلوکاری کی کوئی تعلیم حاصل نہیں کی ہے حمزہ اور محسن کا تعلق لاہور کے علاقہ جوہر ٹاون سے ہے ، محسن آئی ٹی کے شعبہ سے وابستہ ہے جبکہ حمزہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل کا طالب علم ہے دونوں کا میوزک اور گائیکی سے کوئی تعلق نہیں لیکن پھر بھی انہوں نے وہ کام کیا جو تعریف کے قابل ہے۔

دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ انگریزی میں قومی ترانہ پیش کرنے پر ڈر بھی لگ رہا تھا کہ کہیں لوگ تنقید کا نشانہ ہی نہ بنا ڈالیں حمزہ اور محسن کی اس صلاحیت پر ان کے والد بھی بے حد خوش ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کی اس کاوش پر انہیں داد دیتے ہیں۔ ان نوجوانوں نے قومی ترانے کو پڑھ کر جہاں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے وہیں یہ نوجوان حکومتی سرپرستی کے منتظربھی ہی ہیں۔