اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی وائس چانسلر سے ملاقات

بدھ 24 اگست 2016 22:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پنجاب یونیورسٹی کے وفد نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سے ملاقات کی وفد کی قیادت صدر آسا پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کی انکے ہمراہ سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین، نائب صدر ڈاکٹر عابد چوہدری، ڈاکٹر اظہر نعیم، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر محمد شفیق اور پرنسپل لاء کالج ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اساتذہ رہنماوں نے اساتذہ کے لئے بہبود فنڈ کے بہتر استعمال، پوسٹ ڈاکٹر یٹ سکالر شپ، اساتذہ کے لئے بہتر طبی سہولتیں، سلیکشن بورڈ کے ذریعے ترقیاں اور پنجاب یونیورسٹی کی ایمپلائز ہاوسنگ سکیم ٹاوٗن III کے ایشوز پر تفصیلی بات چیت کی وائس چانسلر نے میٹنگ میں موجود ایڈیشنل خزانہ دار راؤ شریف کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مطالبات کے حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کر کے رپورٹ پیش کریں۔