گجرات کی لڑکی نے مبینہ طور پر کاغذات میں ہیر پھیر کرکے نادر ا آفس سے لڑکا ہونے کا شناختی کارڈ حاصل کر لیا

بدھ 24 اگست 2016 22:06

گجرات کی لڑکی نے مبینہ طور پر کاغذات میں ہیر پھیر کرکے نادر ا آفس سے ..

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) گجرات شہر کی ایک لڑکی سونیا دختر انور بٹ سکنہ محلہ چاہ مانڈہ نے مبینہ طور پر کاغذات میں ہیر پھیر کرکے نادر ا آفس سے لڑکا ہونے کا شناختی کارڈ حاصل کرلیا ہے محلہ شفیع آباد کے رہائشی محمد اعظم ولد ولی محمد نے وفاقی محتسب اعلیٰ اسلام آباد کو ایک تحریری درخواست دی ہے کہ سونیا انور ایک لڑکی ہے جس نے اپنا نام شہزاد عرف سونو رکھا ہوا ہے اور اپنے آپ کو لڑکا ظاہر کرکے نادرا آفس سے شناختی کارڈ بنوا رکھا ہے جوکہ سونو بٹ معصوم لڑکیوں کو ورغلا پھسلا کر ان سے نکاح کا ڈھونک رچاکر انکو گھناؤنے دھندے میں لکھا دیتی ہے معاشرہ میں عورتوں کے لیے ایک خطرہ کی علامت ہے جسکے خلا ف مقدمہ درج کیا جائے سونو بٹ نے 21جون2012کو محلہ مسلم آباد ایک لڑکی عائشہ خالد کو اغواء کرلیا جسکا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں 114/12بجرم 365ت پ درج ہوا سونو بٹ نے سال1995-96میں اپنے اصل نام سونیا انور کے نام سے مڈل کا امتحان لڑکیوں والے سکول سے پاس کیا سکول کے ریکارڈ کے مطابق بھی سونو بٹ کا نام لڑکی والا اور خود بھی لڑکی ہے مگر لڑکوں والد نام شہزاد عرف سونو بٹ رکھ کر لڑکیوں کو ورغلاء پھسلا کر شادی کرتا ہے اور پھر انکا غلط استعمال کرتا ہے سونو بٹ نے پہلے بھی 2003میں دولت نگر کی رہائشی ایک لڑکی عروسہ جبین کے ساتھ شادی کی تھی وفاقی محتسب اعلیٰ اسلام آباد نے سونوبٹ کے خلاف محکمہ نادرا سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے محکمہ نادرا وفاقی محتسب اعلیٰ کی ہدایات پر سونو بٹ کے خلاف تحقیقات کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :